پنجاب میں جاری انسداد پولیو مہم کے دوران بارش اور سیلابی صورتحال میں کام کرنے والے پولیو ورکرز نے مثال قائم کردی۔
لودھراں میں محکمہ ہیلتھ کا نائب قاصد محمد عقیل پولیو ویکسین کا بیگ کندھے پر لٹکائے جان کی پرواہ کیے بغیر قطرے پلانے پہنچ گیا۔
عقیل دریائے ستلج کے دوسرے کنارے پر آباد بستی کے بچوں کو پولیو قطرے پلانے کے لیے کسی حفاظتی انتظامات کے بغیر دریا پر بندھی رسی کےذریعے دریا پار کرتا ہے۔
پولیو ورکر عقیل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوچکی ہے۔
ادھر رحیم یارخان میں بھی سیلاب اور بارش کے دوران پولیو ورکرز کی ٹیم پانی، کیچڑ اور دشوار گزار راستوں سے گزر کربچوں کوپولیوکےقطرے پلانے پہنچ رہے ہیں۔