اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری اپنی ہی صو بائی حکومت پر برس پڑے۔
ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ وفاقی حکومت عمران خان کے خلاف پرچے پر پرچے کاٹ رہی اور پنجاب اور کے پی حکومتیں ہاتھ پہ ہاتھ دھری بیٹھیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کیا عمران خان فون اٹھا کر کہے کہ پرچے کرو، یہ کرو، وہ کرو۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کو ہماری پارِی کی اسٹیبلشمنٹ کی آوازبھی سن کر چلنا پڑے گا، اگر آپ اس آواز کو نظر انداز کریں گے تو اس کے بھی نتائج ہیں۔