کے پی حکومت کا پی ڈی ایم قیادت کیخلاف مقدمات درج کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا حکومت نے ریاستی اداروں کے خلاف نفرت انگیز بیانات پرپی ڈی ایم قیادت کے خلاف مقدمات درج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

معاون خصوصی اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ صوبائی حکومت نے ریاستی اداروں کے خلاف نفرت انگیز بیانات پر پی ڈی ایم قیادت کے خلاف مقدمات درج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مقدمات کے اندراج کے لیے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ڈی آئی خان کو اضافی اختیارات دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے. ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سابقہ وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کی شکایت پر مقدمات درج کریں گے۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم قیادت کے خلاف درج ہونے والے مقدمات پاکستان پینل کوڈ کے سیکشنز کےتحت درج کیے جائیں گے، مقدمات ماضی میں فوج، عدلیہ سمیت ریاستی اداروں کے خلاف نفرت اور اشتعال انگیز بیانات کی بنا پر درج کیے جارہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں