ہانگ کانگ نے ایشیا کپ کیلئے کوالیفائی کرلیا

ہانگ کانگ نے ایشیا کپ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

ہانگ کانگ نے کوالیفائر کے آخری میچ میں یو اے ای کو 8 وکٹ سے شکست دی، کوالیفائر کے تینوں میچز جیت کر ہانگ کانگ نے پہلی پوزیشن حاصل کرتے ہوئے ایشیا کپ کیلئے کوالیفائی کیا۔

ہانگ کانگ کی ٹیم اب ایشیا کپ کے گروپ اے میں پاکستان اور بھارت کے ساتھ شامل ہوگئی ہے جبکہ گروپ بی میں بنگلادیش، سری لنکا اور افغانستان کی ٹیمیں ہیں۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی 27 اگست سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہورہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں