عمران اور محمود خان مزے لوٹ رہے ہیں اور لوگ سیلاب میں بہہ رہے ہیں: زاہد خان

عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما زاہد خان نے کہا ہے کہ عمران خان اور وزیر اعلیٰ کے پی محمود خان مزے لوٹ رہے ہیں اور عوام سیلاب میں بہہ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کوہستان میں 5 دوستوں کے ڈوبنے کی ویڈیو انتہائی تکلیف دہ ہے، جو کئی گھنٹے مدد کے منتظر رہے لیکن نااہل صوبائی حکومت بے خبر رہی۔

زاہد خان نے کہا کہ عمران خان اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا مزے لوٹ رہے ہیں اور لوگ سیلاب میں بہہ رہے ہیں، عمران خان نے صرف اپنی پبلسٹی کے لیے ہیلی کاپٹر میں بیٹھ کر دورے کی خبریں چلوائیں۔

انہوں نے کہا عمران خان کو ہیلی کاپٹر فراہم کرنے کی بجائے ان پانچ بھائیوں کو ریسکیو کرنا چاہیے تھا، واقعے کا مقدمہ عمران خان اور محمود خان کے خلاف درج کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں