‘دنیا اتنی بُری بھی نہیں ہے’، بھارتی سوشل میڈیا پر پانڈیا اور رضوان کے چرچے

پاکستانی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان اور بھارتی آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کی میچ کے دوران کی تصویر وائرل ہورہی ہے جس میں پانڈیا نے رضوان کو گلے لگایا ہوا ہے۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ کا سخت مقابلہ اپنی جگہ لیکن بھارتی سوشل میڈیا پر ہاردِک پانڈیا کے محمد رضوان کو گلے لگانے کے سب سے زیادہ چرچے ہیں۔

پاک بھارت میچ میں آل راؤنڈر ہاردِک پانڈیا 17 گیندوں پر 33 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ، پلیئر آف دی میچ کے طور پر جتنا انہیں سراہا گیا، اس سے زیادہ محمد رضوان کو گلے لگانے کی فوٹو پر بات ہوئی۔

ایک سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ جس طرح کپل دیو اور عمران خان اور پھر بعد میں ویرات کوہلی اور شاہین کی آپس میں گرمجوشی رہی، ہاردک اور رضوان کے درمیان یہ بالکل ویسا ہی لمحہ تھا۔

صارف نے کہا یہ لمحہ بہت پسند آیا، دیکھ کر لگا کہ دنیا اتنی بری نہیں ہے۔

ایک اور پوسٹ میں اسے بہت ہی کیوٹ طرح سے گلے ملنا کہا گیا اور دوسری میں تعریف کی گئی کہ ہاردک نے پاکستان کو وکٹ تو نہیں دی لیکن محمد رضوان کو گلے ضرور لگایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں