پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی ضمانت کی درخواست خارج

اسلام آباد کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی ضمانت کی درخواست خارج کردی۔

اسلام آبادکے ایڈیشنل اینڈ سیشن جج ظفر اقبال نے محفوظ شدہ فیصلہ سنایا اور عمران خان کے چیف آف اسٹاف کی ضمانت کی درخواست کو خارج کردیا۔

ملزم شہبازگل پر بغاوت پر اکسانے کا الزام عائد ہے اور ان کے خلاف تھانہ کوہسار پولیس نے سٹی مجسٹریٹ کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا تھا۔

نوٹ: اس خبر میں مزید تفصیلات شامل کی جارہی ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں