کوئٹہ کے نواحی علاقوں میں جابجا سیلاب کی تباہ کاریوں کے مناظر دیکھنے کو مل رہے ہیں۔
کسی کی سر کی چھت چھن گئی زندگی تو بھر کی جمع پونجی پانی بہا لے گیا، متاثرین کی مشکلات ہیں کہ ختم ہونے کا نام نہیں لے رہیں۔
ایک اندازے کے مطابق بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب سے 63 ہزار سے زائد مکانات کو نقصان پہنچا، بجلی کے ٹاورز، سوئی گیس پائپ لائنیں اور سڑکوں کی مرمت کا کام بھی ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود مکمل نہ ہو سکا۔
کوئٹہ سبی 132کے وی ٹرانسمیشن لائن کی مرمت مکمل کر کے کوئٹہ کی بجلی بحال کر دی گئی جبکہ ضلع بولان میں گیس لائن کی مرمت کا کام جاری ہے۔