امریکا کا تائیوان کیلئے 1 ارب 10 کروڑ ڈالر کے ہتھیاروں کا اعلان، چین کا شدید ردعمل

امریکا نے تائیوان کے لیے ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کے ہتھیاروں کا اعلان کر دیا۔

امریکا کی جانب سے اعلان کردہ پیکج میں 66 کروڑ 50 لاکھ ڈالر ما لیت کا ‘ارلی ریڈار وارننگ سسٹم’ بھی شامل ہے۔

دوسری جانب امریکا کے تائیوان کے لیے ان ہتھیاروں کے اعلان کے بعد چین نے شدید ردعمل دیا ہے۔

چین نے امریکا کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ امریکا تائیوان کے لیے ہتھیاروں کا پیکج منسوخ کرے یا جوابی اقدامات کے لیے تیار رہے، اسلحہ پیکج امریکا چین تعلقات کو شدید خطرے میں ڈالے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں