گجرات سروس موڑ کی ٹوٹی سڑک 5 سال میں نہ بن سکی لیکن چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے لیے صرف 8 گھنٹوں میں بنا دی گئی۔
گزشتہ روز پی ٹی آئی نے وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے شہر گجرات میں جلسہ کیا جس سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے بھی خطاب کیا تھا۔
جلسے میں شرکت کے لیے عمران خان کو گجرات سروس موڑ کی سڑک سے جلسہ گاہ پہنچنا تھا لیکن 5 سالوں سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار سڑک مقامی انتظامیہ کے لیے درد سر تھی۔
گجرات موڑ کی ٹوٹی سڑک جو 5 سالوں میں تیار نہ ہو سکی وہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے جلسہ گاہ پہنچنے کے لیے صرف 8 گھنٹوں میں تیار ہو گئی۔
پی ٹی آئی کے جلسے سے وزيراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی اور ان کے صاحبزادے مونس الٰہی نے بھی خطاب کیا۔
جلسے سے خطاب کے دوران پرویز الٰہی نے عمران خان کو گجرات سے الیکشن لڑنے کی پیشکش کی اور کہا کہ اس وقت کالا باغ ڈیم سوائے آپ کے اور کوئی نہیں بنا سکتا