راولپنڈی میں موسلا دھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب

راولپنڈی میں موسلا دھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گردونواح میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جس سے گرمی کی شدت میں کمی آ گئی۔

راولپنڈی میں رات گئے موسلا دھار بارش ہوئی جس سے راولپنڈی کے نشیبی علاقے زیرآب آگئے۔

اس کے علاوہ بھمبر آزاد کشمیر میں بادل جم کر برسے جبکہ گجرات میں بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

یاد رہے کہ محکمہ موسمیات نے 4 اور 5 ستمبر کو راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں بارش کا امکان ظاہر کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں