بھارت کیخلاف شاندار فتح، رضوان، آصف اور خوشدل کے گھر جشن کا سماں

ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں بھارت کے خلاف 5 وکٹوں سے فتح حاصل کرنے والی پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں کے گھر پر بھی جشن کا سماں ہے۔

محمد رضوان کے اہلخانہ بھی پاکستان کی جیت پر خوش ہیں، وکٹ کیپر بیٹر رضوان کے بھائی عباس کہتے ہیں کہ قومی ٹیم کی فارمنس پر بہت خوشی ہے۔

ادھر فیصل آباد میں کرکٹر آصف علی کے گھر پر بھی جشن منایا گیا، والد اور بھائی نے آصف کی پر فارمنس پر اطمینان کا اظہار کیا۔

بنوں میں مڈل آرڈر بیٹر خوشدل شاہ کے گاؤں والے بھی خوش ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ خوشدل نے اسکور تو کم بنایا مگر دل خوش کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں