ایف آئی اے کا لیفٹیننٹ رٹائرڈ امجد شعیب کو دوسرا نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ

فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے لیفٹیننٹ جنرل رٹائرڈ امجد شعیب کو دوسرا نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

وزیراعظم شہبازشریف اور اسرائیلی وفد کے درمیان ملاقات کی جھوٹی خبر کے معاملے پر چند دن قبل امجد شعیب کو نوٹس کے ذریعے7 ستمبرکو طلب کیا گیا تھا تاہم وہ ایف آئی اے سائبر کرائمز ونگ کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔

واضح رہے کہ امجد شعیب نے وزیراعظم کی خلیجی ملک کے دورے میں اسرائیلی وفد سے مبینہ ملاقات کی خبر دی تھی۔

مبینہ طور پر بے بنیاد ویڈیو کے معاملے پر ایف آئی اے سائبر کرائمز ونگ امجد شعیب کے خلاف انکوائری کررہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں