گومل یونیورسٹی ڈی آئی خان کا بجلی کا بل ادا کرنے سے انکار

گومل یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان نے ہاسٹل کا بجلی کا بل ادا کرنے سے انکار کر دیا۔

یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے طلبا و طالبات کو جنریٹر اور بجلی کا بل خود ادا کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہاسٹلز میں سیاسی تنظیموں کے اراکین نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں، ہاسٹل کمروں میں اے سی بھی لگا لیے ہیں۔

انتظامیہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ فارغ التحصیل طلبا بھی سیاسی اثر و رسوخ پر ہاسٹل میں رہ رہے ہیں اور پولیس بھی ان افراد کو ہاسٹل سے نکالنے میں تعاون نہیں کر رہی۔

گومل یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی مالی خسارے میں ہے جس کی وجہ سے مجبوراً یہ نوٹس جاری کرنا پڑا۔

انتظامیہ نے بتایا کہ جنریٹر کے ہفتے کا خرچہ 5 لاکھ اور بجلی کا بل 60 لاکھ سے زیادہ ہوتا ہے، یونیورسٹی کے 16 ہاسٹلز میں 3 ہزار طلبہ ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں