رضوان اور بابر پر انحصار کریں گےتو مشکل میں رہیں گے: انضمام الحق

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق کا کہنا ہے کہ بھارت کیخلاف چوتھے نمبر پر محمد نواز کو بھیجا، خوش دل کو کیوں نہیں بھیجا؟ کوچ اور کپتان بھی اعتماد دیتا ہے، پرفارمنس سے کھلاڑی بھی اعتماد دیتے ہیں۔

انضمام الحق نے ان خیالات کا اظہار جیو کے پروگرام جشن کرکٹ میں کیا۔ پروگرام میں شریک اداکار فیصل قریشی نے کہا کہ یہ بھی مذاق چل رہا ہے کہ بابراعظم نے ساری انرجی فائنل کیلئے بچائی ہوئی ہے، اس پر انضمام الحق نے کہا کہ اللہ کرے فیصل قریشی جو کہہ رہے ہیں وہ سچ ہو جائے۔

پروگرام میں شریک اداکارہ نوال نے سوال کیا کہ کیا ایساہوتا ہے کہ مخالف ٹیم کو دکھایا جائے کہ ہم ہلکے ہیں پھر سرپرائز کر دیں ؟ اس پر انضمام نے کہا کہ ایسا نہیں ہوتا کہ پلاننگ سے فیل ہوا جائے ، حارث اور حسنین نے آسٹریلیا میں اچھی بولنگ کی تھی، ہمارے فاسٹ بولرز نے آسٹریلیا میں اچھی بولنگ کی ہے ۔

انضمام الحق نے کہا کہ شاداب آسٹریلیا میں اچھی بولنگ کر سکتا ہے ، رضوان اور بابر پر انحصار کریں گےتو مشکل میں رہیں گے، پاکستان کو چار اور پانچ نمبر پر بیٹسمین کھلانے ہوں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں