سیالکوٹ کے ڈسکہ تھانہ بمبانوالہ پولیس نے اشتہاری ملزم کے گھر پر چھاپا مارا اور اس دوران مبینہ تشدد سے 55 سالہ خاتون جاں بحق ہوگئیں۔
جاں بحق خاتون کے ورثا نے سیالکوٹ گوجرانوالہ روڈ پر لاش رکھ کر احتجاج کیا اور پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔
دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی انکوائری کی جا رہی ہے، اگر چھاپہ مارنے والے اہلکاروں کی غفلت ثابت ہوئی تو ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔