مچھ ندی میں سیلابی ریلے میں بہہ جانے والے مسلم لیگ نون بولان کے ضلعی صدر امیر زادہ کا دو ہفتے بعد بھی پتہ نہ چل سکا۔
ندی کی تندو تیز موجیں امیرزادہ اور ان کے ساتھی ملک جعفر کو گاڑی سمیت بہا کر لے گئی تھیں۔
واقعے کے 24 گھنٹوں بعد ملک جعفر کی لاش اور گاڑی تو مل گئی مگر امیرزادہ کا تاحال پتہ نہ چل سکا۔
امیر زادہ کے رشتہ دار، دوست اور اہل علاقہ ان کی تلاش میں مصروف ہیں اور انہوں نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے امیر زادہ کی تلاش میں مدد کی اپیل بھی کی ہے۔
یاد رہے کہ حالیہ بارشوں اور سیلابی صورت حال کے باعث سندھ اور بلوچستان ملک کے سب سے زیادہ متاثرہ صوبوں میں شامل ہیں۔