کراچی میں بارشوں سے ہونیوالے گیس فالٹس 2 ماہ بعد بھی ٹھیک نہ ہو سکے

کراچی میں گیس فالٹس درست ہونا دنوں اور ہفتوں سے بڑھ کر مہینوں تک محیط ہو گیا۔

کراچی کے علاقے محمود آباد، کشمیر کالونی اور منظور کالونی میں بارشوں کے بعد ہونے والے فالٹس 2 ماہ بعد بھی ٹھیک نہیں کیے گئے۔

گیس کے میٹر سے نالے کا گندا پانی آنا معمول بن گیا ہے، کئی بار شکایت کے باوجود سوئی سدرن گیس کمپنی کا عملہ تک نہیں آتا اور شہری سلینڈر استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔

دوسری جانب ایس ایس جی سی کا دعویٰ ہے کہ شکایات دور کرنے کے لیے ان کا عملہ فعال ہے اور فالٹس کو دور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں