کراچی کے علاقے مچھرکالونی میں ڈاکوؤں نے دن دیہاڑے جدید اسلحے کے روز پر پیٹرول پمپ پر لوٹ مار کی اور فرار ہو گئے۔
مچھرکالونی میں پیٹرول پمپ پر دن دیہاڑے موٹر سائیکل پر سوار 3 ملزمان نے جدید اسلحے کے ساتھ لوٹ مار کی واردات کی۔
ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ موٹرسائیکل سوار 3 ڈاکوؤں نے اسلحے کے زور پر کیشیئرز کو یرغمال بنایا اور رقم لوٹ کر فرار ہوگئے۔
دوسری جانب کراچی کے علاقے کورنگی اور نیو کراچی میں الگ الگ پولیس مقابلے ہوئے جس میں 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس نے مقابلوں کے دوران ناصرف تین ملزمان کو گرفتار کیا بلکہ ان کے قبضے سے اسلحہ اور چھینا ہوا سامان بھی برآمد کر لیا۔