پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ایشیا کپ کے فائنل میں شکست کے بعد کہا کہ انفرادی طور پر کھلاڑیوں نے اچھی کارکردگی دکھائی۔
میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم نے سری لنکا کو ایشیا کپ جیتنے پر مبارکباد دی۔
کپتان بابر اعظم نے کہاکہ ہم شروع میں حاوی ہوئے لیکن راجاپکسا کی بیٹنگ نے فرق ڈالا جبکہ ہمارے مڈل آرڈرز اچھی پرفارمنس نہیں دے سکے، فائنل میچ میں ہماری فیلڈنگ بھی اچھی نہیں رہی۔
اس سے قبل پاکستانی آل راؤنڈر شاداب خان نے بھی سوشل میڈیا پر جاری بیان میں شکست کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا تھا کیچز ون میچز۔
واضح رہے کہ شاداب خان نے سری لنکا کی اننگز میں اہم مواقع پر راجا پکسا کے 2 کیچ ڈراپ کیے جس کے بعد راجا پکسا نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 45 گیندوں پر 71 رنز کی اننگز کھیلی اور ٹیم کا اسکور 170 رنز تک پہنچایا۔
ایشیا کپ کے فائنل میں سری لنکا پاکستان کو شکست دے کر چھٹی بار ایشین چیمپئن بن گیا۔سری لنکا کے 171 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی بیٹرز مقررہ 20 اوورز میں147رنز بناسکے۔