ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گرد ایک عمارت میں دستی بم پھینک کرفرار ہوگئے، حملےمیں دو طالب علم زخمی ہوگئے۔
ڈی ایس پی ڈیرہ اسماعیل خان حافظ عدنان کےمطابق علاقہ یارک میں واقع ایک عمارت میں دستی بم پھینکا گیاتھا، حملےمیں دو طالب علم زخمی ہوگئے ہیں۔
حافظ عدنان کے مطابق عمارت میں موجود دیگر افراد بم حملے سے محفوظ رہے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔
ڈی ایس پی کاکہنا تھاکہ دستی بم پھینک کرفرارہونے والے نامعلوم دہشتگردوں کی تلاش کیلئے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیاگیا۔