پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے ایشیا کپ کے فائنل میں شکست کی ذمہ داری قبول کرلی۔
سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے شاداب خان نے کہا کہ ‘کیچز وِن میچز ، معذرت، میں اس شکست کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں، میں نے اپنی ٹیم کو مایوس کیا’۔
انہوں نے لکھا کہ’ نسیم شاہ، محمد نواز اور حارث رؤف کی کارکردگی ہمارا مثبت پہلو رہی ہے جبکہ محمد رضوان نے بھی اچھی کوشش کی’۔
Catches win matches. Sorry, I take responsibility for this loss. I let my team down. Positives for team, @iNaseemShah, @HarisRauf14, @mnawaz94 and the entire bowling attack was great. @iMRizwanPak fought hard. The entire team tried their best. Congratulations to Sri Lanka pic.twitter.com/7qPgAalzbt
— Shadab Khan (@76Shadabkhan) September 11, 2022
شاداب خان نے کہا کہ پوری ٹیم نے اپنی جانب سے پوری کوشش کی تھی، میں سری لنکا کو جیت پر مبارکباد دیتا ہوں۔
واضح رہے کہ شاداب خان نے سری لنکا کی اننگز میں اہم مواقع پرراجا پکسا کے 2 کیچ ڈراپ کیے جس کے بعد راجا پکسا نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 45 گیندوں پر 71 رنز کی اننگز کھیلی اور ٹیم کا اسکور 170 رنز تک پہنچایا۔
ایشیا کپ کے فائنل میں سری لنکا پاکستان کو شکست دے کر چھٹی بار ایشین چیمپئن بن گیا۔سری لنکا کے 171 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی بیٹرز مقررہ 20 اوورز میں147رنز بناسکے۔