گولی باز شہباز حکومت کے پاس نہ مہنگائی کا علاج ہے نہ کسی درد کی دوا: مونس الہٰی

مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الہٰی نے ملک میں بخار کی گولی پینا ڈول کی قلت پر وفاقی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اس گولی باز شہباز حکومت کے پاس نہ مہنگائی کا علاج ہے نہ عوام کے کسی درد کی دوا۔

انہوں نے کہا کہ لیجیے مہنگی بجلی، گیس، تیل، آٹا، دالوں، سبزیوں، گھی وغیرہ سے تنگ غریب عوام اب پیناڈول کی گولی بھی بلیک پر لیں گے۔

مونس الہٰی نے پینا ڈول کی قلت پر کہا کہ سیلاب اور ڈینگی کے دوران عوام پیناڈول جیسی بنیادی دوا کی عدم دستیابی اور بلیک کا بھی شکار ہو گئے ہیں۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں بخار کی گولی پیناڈول کی قلت پیدا ہو گئی ہے اور یہ دستیاب نہیں اور اگر ہے تو لوگوں کو مہنگی قیمت پر فروخت کی جا رہی ہے، اس سے قبل پی ٹی آئی کی حکومت کے دوران بھی پیناڈول کی قلت پیدا ہو گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں