‘ہوٹل میں ہی رہتے ،میدان میں آنے کی کیا ضرورت تھی؟’،خاتون شکست پر قومی کرکٹرز پر برس پڑیں

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے فائنل میں گزشتہ روز سری لنکا پاکستان کو 23 رنز سے شکست دے کر چھٹی بار ایشین چیمپئن بن گیا۔

دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا کے 171 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی بیٹرز مقررہ 20 اوورز میں147رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

بعد ازاں سری لنکا کے ہاتھوں شکست کے بعد ایک خاتون دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم سے باہر آکر پاکستانی کرکٹرز پر برس پڑیں۔

خاتون نے غصہ کرتے ہوئے کہا کہ ‘آج ہم نے کچھ کیا ہے؟ بیٹنگ ہماری ناکام، فیلڈنگ ہماری زیرو، ہم تو میچ میں ٹینشن کی وجہ سے ایک، ایک منٹ بعد پانی ہی پیتے رہے’۔

انہوں نے قومی کرکٹرز سے مخاطب ہوکر کہا کہ ‘کچھ کھیلو تو سہی، کچھ کر کے ہارتے تو،غم کی بات نہیں تھی، اس سے اچھا تو آپ ہوٹل میں ہی رہتے ، میدان میں آنے کی کیا ضرورت تھی؟’

خاتون نے مزید کہا کہ ہمیں کیا فائدہ ہوا؟، اتنے پیسے خرچ کیے، گرمی میں آئے، ٹینشن الگ ملی’

اپنا تبصرہ بھیجیں