بلوچستان میں گندم اور آٹےکا بحران بدستور برقرار

کوئٹہ: بلوچستان حکومت کی جانب سے فلور ملز کو سرکاری گندم کی فراہمی کے باوجود صوبے بھر میں گندم اور آٹےکا بحران بدستور برقرار ہے۔

فلور ملزایسوسی ایشن نے آج سے سرکاری گندم کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا ہے، ایسوسی ایشن کے رہنماؤں کا کہنا ہےکہ محکمہ خوراک کا ہر آٹا مل کو صرف 300 بوری گندم دینا نا انصافی ہے، 300 بوری گندم سے نہ عوام کو ریلیف ملےگا، نہ آٹےکا بحران ختم ہوگا۔

فلور ملز ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا ہےکہ محکمہ خوراک پاپولیشن بیسڈ پالیسی کے تحت آٹا ملزکو گندم فراہم کرے، محکمہ خوراک گندم کا ستمبرکا کوٹہ فوری جاری کرے۔

ایسوسی ایشن کے رہنماؤں کا کہنا ہےکہ بلوچستان میں گندم کی ماہانہ ضرورت 16 لاکھ بوری گندم ہے، بلوچستان میں طلب کے مطابق گندم کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں