سیلابی ریلوں کی تباہ کاریوں کے باعث سوات کا حسین و جمیل سیاحتی مقام بحرین جنگ زدہ شہر کا منظر پیش کرنے لگا ہے۔
شہری اپنے شہر کی بحالی کے لیے پریشان ہیں اور وفاقی و صوبائی حکومت سے مدد کی اپیل کر رہے ہیں۔
لوئر دیر میں سیلاب کے باعث خال پل ٹوٹ گیا جس سے کئی دیہات کا زمینی رابطہ منقطع ہو گیا۔ شہریوں نے دریا پر جھولا لگا کر آمدورفت کا ذریعہ بنا لیا۔
یاد رہے کہ حالیہ بارشوں سے سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے علاوہ خیبر پختونخوا کے بالائی علاقے بھی شدید متاثر ہوئے ہیں، کے پی کے سیاحتی مقامات سوات، کالام، بحرین اور کمراٹ سمیت دیگر مقامات پر سیلابی ریلوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے اور جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔