کراچی میں خاتون کے ہاں بیک وقت 6 بچوں کی پیدائش

کراچی کے جناح اسپتال میں خاتون نے بیک وقت 6 بچوں کو جنم دیا جن میں 4 بیٹے اور 2 بیٹیاں شامل ہیں۔

چھ بچوں کو جنم دینے والی 25 سالہ خاتون حنا ناظم کالا پل کی رہائشی ہیں جن کی پہلے بھی ایک اولاد ہے۔

جناح اسپتال کے شعبہ امراض زچہ و بچہ کی ڈاکٹر عائشہ وارث کا کہنا ہے کہ خاتون جناح اسپتال کے گائنی وارڈ میں چیک اپ کے لیے آتی تھیں۔

ڈاکٹر عائشہ نے بتایا کہ گزشتہ رات خاتون نے 6 جڑواں بچوں کو جنم دیا جن میں سے ایک بچہ مردہ حالت میں پیدا ہوا ہے اور پانچ بچے زندہ ہیں، بچے نارمل ڈلیوری کے ذریعے پیدا ہوئے، بچوں کو قومی ادارہ صحت برائے اطفال کے انکیوبیٹرز میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

خاتون حنا ناظم ایک ساتھ 6 بچوں کی پیدائش پر بہت خوش ہیں اور انہوں نے بچوں کی پیدائش پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے جناح اسپتال کے عملے شکریہ بھی ادا کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں