اسحاق ڈار نے اشتہاری قرار دینے کیخلاف درخواست واپس لے لی

سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اشتہاری اور مفرور قرار دینے کے خلاف سپریم کورٹ میں دائر درخواست واپس لے لی۔

سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو اشتہاری قرار دینے کے خلاف درخواست پر سماعت سپریم کورٹ میں ہوئی۔

اس موقع پر مسلم لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈار نے اشتہاری قرار دینے کے خلاف درخواست واپس لے لی۔

وکیل اسحاق ڈار نے عدالت میں مؤقف اپنایا کہ متعلقہ فورم سے رجوع کرنا چاہتے ہیں۔

سپریم کورٹ نے اسحاق ڈار کی جانب سے درخواست واپس لیے جانے کے بعد درخواست خارج کر دی۔

درخواست خارج ہونے کے بعد اسحاق ڈار کو اشتہاری اور مفرور قرار دینے کا عدالتی فیصلہ برقرار ہے۔

یاد رہے کہ اثاثہ جات ریفرنس میں مسلسل غیر حاضری پر عدالت نے اسحاق ڈار کو اشتہاری اور مفرور قرار دیا تھا، اسحاق ڈار نے عدالتی فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں