برطانیہ کے نئے بادشاہ چارلس کی تاج پوشی کی تقریب ممکنہ طور پر 2 جون 2023 کو ہو گی۔
غیر ملکی میڈیارپورٹ کے مطابق بادشاہ چارلس کی تاج پوشی کی تقریب اگلے سال 2 جون 2023 کو متوقع ہے۔
میڈیا رپورٹس میں تقریب کے حوالے سے مزید بتایا گیا ہے بادشاہ کی تاج پوشی کی تقریب مختصر ہوگی اور تقریب میں کم لوگ شرکت کریں گے جبکہ تقریب کے اخراجات بھی کم کیے جائیں گے۔
برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق بادشاہ چارلس تاج پوشی کی مختصر تقریب سے بادشاہت کا نیا انداز چاہتے ہیں۔
یاد رہے کہ 8 ستمبر کو ملکہ الزبتھ دوم کے انتقال کے بعد ان کے بیٹے چارلس کو برطانیہ کا نیا بادشاہ منتخب کیا گیا تھا اور انہیں گزشتہ روز ونزر محل میں شاہی انداز میں سپرد خاک کیا گیا تھا۔