ڈینگی کے مریض کو کس چیز کا زیادہ استعمال کرنا چاہیے؟

وزیر صحت سندھ عذرا پیچوہو کا کہنا ہے کہ ڈینگی میں مبتلا شخص کو صرف بلیڈنگ ہونے کی صورت میں پلیٹلیٹس لگائے جاتے ہیں۔

وزیر صحت سندھ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ڈینگی کے مریضوں کو زیادہ سے زیادہ پانی پیناچاہیے، پپیتے کے پتے ڈینگی کے مریضوں کے لیے فائدہ مند نہیں ہیں، پپیتے کے پتے ڈائریا کر سکتے ہیں جس سے ڈینگی کے مریض کی حالت مزید بگڑ سکتی ہے۔

عذرا پیچوہو نے مزید کہا کہ بخار ہونے پر صرف بخار کی گو لی استعمال کریں، پلیٹلیٹس کم ہونے کی صورت میں اسپتال سے رجوع کریں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہر مریض کوپلیٹلیٹس نہیں لگائے جاتے، صرف بلیڈنگ ہونے یا بلیڈنگ کا خطرہ بڑھنےکے پیش نظر پلیٹلیٹس لگائے جاتے ہیں۔

واضح رہے رواں ماہ اب تک سندھ میں ڈینگی کے 3 ہزار 20 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں