پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے فرانسیسی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں سیلاب سے1500 سے زائد اموات ہوئی ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سیلاب کے بعدپاکستان کو صحت اور خوراک جیسے بحرانوں کا سامنا ہے، پاکستان کو اس وقت 30 ارب ڈالر امداد کی ضرورت ہے۔
وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پڑوسی ملک بھارت ہمیں معاونت کی پیشکش کرنے میں ناکام رہا ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ طالبان نے عالمی برادری سے کیے وعدے پورے نہیں کیے، طالبان کی وعدہ خلافی کی وجہ سے ان کی حکومت کوتسلیم نہیں کیا گیا، دکھ ہوا کہ طالبان نے لڑکیوں کو سیکنڈری اسکول جانے کی اجازت نہیں دی۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی وزیرخارجہ نے نوجوان لڑکی کی ہلاکت کی شفاف تحقیقات کاکہا ہے، ایران میں نوجوان لڑکی کی ہلاکت سے متعلق ایرانی وزیرخارجہ نے تحقیقات کا کہا ہے
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ایرانی وزیرخارجہ پراعتماد ہے کہ وہ معاملے کی شفاف انکوائری کرائیں گے