پاکستانی اداکار فیروز خان نے سابقہ اہلیہ علیزا سلطان کے ساتھ تمام تعلقات ختم کرنے کا باضابطہ اعلان کر دیا۔
گزشتہ روز فیملی جج شرقی کی عدالت میں اداکار فیروز خان کی جانب سے بچوں سے ملاقات کرانے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔
درخواست گزار فیروز خان اپنے وکیل کے ہمراہ پیش ہوئے جبکہ علیزا سلطان اپنے بچوں اور ایس ایچ او گلستان جوہر کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں۔
دوران سماعت علیزا نے فیروز پر تشدد کا الزام عائدکیا جبکہ اداکار نے سابقہ اہلیہ کے تمام الزامات مسترد کر دیے۔
عدالت نے بچوں کی کسٹڈی کے کیس کی مزید سماعت یکم اکتوبر تک ملتوی کردی۔
تاہم اب فیروز خان نے بھی انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی اور بتایا کہ ان کی طلاق 3 ستمبر 2022 کو ہوئی اور اب انہوں نے بچوں سلطان اور فاطمہ کی کسٹڈی کے لیے عدالت میں کیس دائر کر رکھا ہے۔
اداکار نے اپنی پوسٹ میں گزشتہ روز عدالت کا احوال بتایا اور لکھا کہ ‘مجھے اپنے ملک کی عدالت کے انصاف پر پورا بھروسہ ہے، میرے دل میں سابقہ اہلیہ کے لیے احترام ہے کیونکہ وہ میرے بچوں کی والدہ ہیں’۔
فیروز خان نے مزید لکھا ‘میں خوفزدہ ہوں اور مزید اس معاملے پر بات کرنے کی حالت میں نہیں ہوں کیونکہ کیس عدالت میں چل رہا ہے’۔