وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ہمیں بھیک یا امداد نہیں بلکہ عالمی برادری سے انصاف چاہیے۔
نیو یارک میں کوپ 27 اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی آفت کے سبب پاکستان کو اس وقت 30 ارب ڈالر امداد کی ضرورت ہے، اس وقت ہم ریلیف اور ریسکیو مرحلے میں ہیں جس کے بعد تعمیر نو کے مرحلے میں داخل ہوں گے۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہمیں بھیک یا امداد کی ضرورت نہیں بلکہ عالمی برادری سے انصاف چاہیے۔
دوسری جانب وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ہنگری کے وزیرخارجہ سے بھی ملاقات کی، دونوں رہنماؤں کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔