وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ پوری دنیا سے 7 ہزار ٹینٹ آئے جبکہ ہمیں 15 لاکھ ٹینٹس کی ضرورت ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے شکارپور میں بے نظیر ٹاؤن میں ٹینٹ سٹی کا دورہ کیا اور اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 2 ماہ کے اندر پانی نکال کر آبادی کو بحال کریں گے۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ پوری دنیا سے صرف 7 ہزار ٹینٹ آئے ہیں جبکہ ہمیں 15 لاکھ ٹینٹس کی ضرورت ہے۔
سیلابی امداد پر بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ کسی سے بھیک نہیں مانگ رہے، جن کی وجہ سے یہ سب کچھ ہوا ہے ان کی ذمہ داری ہے کہ مدد کریں۔