امریکی صدر اسٹیج پر چڑھنے کے بعد اترنے کا راستہ ہی بھول گئے

جاؤں تو جاؤں کہاں؟ یہ میرے ساتھ ہی کیوں ہوتا ہے؟ تقریر کے بعد امریکی صدر کھو سے گئے اور اسٹیج پر چڑھنے کے بعد اترنے کا راستہ بھول گئے اور لوگوں سے پوچھتے نظر آئے۔

79 برس کے جوبائیڈن نے اقوام متحدہ کی گلوبل فنڈ کانفرنس میں شرکت کی، امریکی صدر کانفرنس سے خطاب کے لیے اسٹیج پر گئے اور پھر اترنے کا راستہ ہی بھول گئے، پہلے آگے بڑھے، اچانک رکے، پیچھے مڑے اور بظاہر لوگوں سے پوچھتے نظر آئے کہ اسٹیج سے اترنا کہاں سے ہے۔

عمر رسیدہ امریکی صدر کئی بار لڑکھڑا بھی چکے ہیں اور حریف ڈونلڈ ٹرمپ انہیں ’سلیپی جو‘ کہہ کر طنز کرتے رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں