ٹی ٹوئنٹی سیریز: پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں آج قذافی اسٹیڈیم میں ٹریننگ کرینگی

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پانچویں میچ سے قبل ٹیمیں آج لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ٹریننگ کریں گی۔

دونوں ٹیموں کا ٹریننگ سیشن رات 7 بجے شروع ہو گا اور اس دوران شہر کا موشم خوشگوار رہے گا جب کہ میچ کل یعنی بدھ کی شب کھیلا جائے گا۔

ٹریننگ کے اوقات درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 29 جب کہ کم سے کم 27 سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

سیریز کے پہلے مرحلے کے چار میچز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے جس میں سے دو میں پاکستان اور دو میں انگلینڈ نے فتح حاصل کی۔

دوسرے مرحلے میں لاہور میں تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے، کل کے بعد چھٹا ٹی ٹوئنٹی میچ 30 ستمبر جب کہ 7 واں اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ 2 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

تاہم دوسرے مرحلے کے تینوں میچز کے ٹکٹ کافی پہلے ہی فروخت ہوچکے تھے،قذافی اسٹیڈیم میں تین میچز کے لیے دو پچز تیار کی گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں