اثاثہ جات ریفرنس: اسحاق ڈارکے سرینڈرکرنےکے موقع پر احتساب عدالت کے اطراف سکیورٹی سخت

اسلام آباد: سابق وزیر خزانہ اور رہنما ن لیگ اسحاق ڈارکا اپنے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے نیب ریفرنس میں احتساب عدالت میں پیش ہونےکا امکان ہے، اسحاق ڈار کے سرینڈرکرنے کے موقع پر عدالت کے اطراف سکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔

جوڈیشل کمپلیکس جانے والے راستے کو خاردار تاریں لگا کر عام ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے۔

خیال رہےکہ احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کے دائمی وارنٹ گرفتاری 7 اکتوبر تک معطل کر رکھے ہیں، عدالت نے تحریری حکم میں کہا تھا کہ ملزم خود عدالت میں پیش ہونا چاہتا ہے تو ایک موقع دیا جانا ضروری ہے۔

عدالت نے تحریری آرڈر میں لکھا کہ اسحاق ڈار کے وارنٹس ان کی عدالت حاضری یقینی بنانے کے لیے ہی تھے۔

یاد رہےکہ نیب نے اسحاق ڈار کے خلاف 8 ستمبر 2017 کو آمدن سے زائد اثاثوں کا ریفرنس دائرکیا تھا، احتساب عدالت نے 27 ستمبر 2017 کو اسحاق ڈار پر فرد جرم عائد کی تھی، 11 دسمبر2017 کو بیرون ملک ہونے کی وجہ سے عدالت نے اسحاق ڈار کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

اسحاق ڈارگزشتہ روز 5 سالہ خود ساختہ جلا وطنی ختم کرکے وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ لندن سے اسلام آباد پہنچے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں