بلوچستان کے 4 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ جاری

بلوچستان کے4 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ جاری ہے۔

موسی خیل،مستونگ،دکی اور لورالائی کی 11یونین کونسلز کے57 وارڈز میں پولنگ ہو رہی ہے۔

موسیٰ خیل کی 4 یوسیز کے 28 وارڈز، مستونگ کی 4 یوسیز کے 22 وارڈز ، دکی کی 2 یونین کونسلز کے 6 وارڈز اور لورالائی کی 1یوسی کے 1 وارڈ میں پولنگ ہو رہی ہے۔

پولنگ کا عمل شام 5 بجے تک بغیر وقفے کے جاری رہےگا، ضمنی بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تمام پولنگ اسٹیشنزحساس قرار دیےگئے ہیں۔

تمام وارڈز میں انتخابات کے لیے 223 امیدوار میدان میں ہیں، تمام 57 وارڈز میں مجموعی طور پر 34 ہزار 919 ووٹرز ووٹ کاسٹ کریں گے۔

خیال رہےکہ بلوچستان کےان وارڈز میں پولنگ بارش اور سیلاب کی وجہ سے مؤخرکی گئی تھی

اپنا تبصرہ بھیجیں