بھارتی ریاست اترپردیش میں درگا پوجا کے دوران آتشزدگی سے دو بچوں سمیت 3 افراد ہلاک اور 60 زخمی ہو گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترپردیش کے علاقے بھا دوہی میں درگا پوجا کے دوران پنڈال میں اس وقت اچانک آگ بھڑک اٹھی جب آرتی کی رسم جاری تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کی وجہ شارٹ سرکٹ ہو سکتی ہے تاہم واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔
مقامی حکام کے مطابق آگ لگنے کے واقعے میں 2 بچوں سمیت 3 افراد ہلاک اور 60 زخمی ہوئے، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔