کراچی: سندھ میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 341 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی۔
محکمہ صحت کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق 341 میں سے 241 مریضوں کا تعلق کراچی سے ہے۔
دوسری جانب خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے287 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جہاں پشاور میں سب سے زیادہ 194 مریضوں میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔
پنجاب میں ڈینگی سے مزید 276 افراد بیمار پڑ گئے جن میں سے 119مریضوں کا تعلق لاہور سے ہے۔
ادھر ملتان میں ڈینگی کے کیسز میں اضافے کے باعث ریڈ الرٹ جاری ہے۔