اکتوبر اور نومبر عمران کیلئے مصیبت کے مہینے ہیں: منظور وسان

کراچی: پی پی رہنما منظور وسان نے اکتوبر اور نومبر کو عمران خان کے لیے مصیبت کے مہینے قرار دے دیا۔

ایک بیان میں منظور وسان نے کہا کہ مجھے عمران خان کا مستقبل کہیں نظر نہیں آرہا، جنہوں نے عمران خان کو جہاں سے پک کیا تھا اسے وہیں واپس بھیج رہے ہیں، ان کے دن گنے جاچکے اور وہ پھنس چکے ہیں، جب بھی وارنٹ گرفتاری جاری ہوتے ہیں تو عمران خان پشاوریا کسی اور جگہ بھاگ جاتے ہیں، انہوں نے کبھی جیل دیکھی ہی نہیں ہے۔

پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ عمران خان کے مطابق جب ججز کی بحالی کی تحریک چلی تھی تو وہ صرف 4 دن جیل گئے تھے، عمران میرے ساتھ 2002 میں ایم این اے رہے ہیں، وہ کہتے تھے وسان صاحب آپ لوگ جیل میں کیسے دن گزار لیتے ہیں، عمران خان کہتے تھے اگر میں جیل جاؤں توخودکشی کرلوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں