امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی چینل سی این این کیخلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائرکردیا۔
ٹرمپ کا الزام ہے کہ سی این این ان کے خلاف جھوٹے پراپیگنڈے میں ملوث تھا اور انہیں ہٹلر سے تشبیہ دینے کی کوشش کی گئی۔
سابق امریکی صدر نے کہا کہ ان کے خلاف منفی خبریں پھیلائی گئیں اور بدنام کیا گیا تاکہ انہیں سیاسی طورپر ناکام کیا جاسکے۔
ٹرمپ نے 475 ملین ہرجانہ طلب کیا ہے اور دیگر میڈیا گروپس کے خلاف بھی کارروائی کی دھمکی دی ہے۔