ریٹائرمنٹ کے بعد کیا اب معین علی ٹیسٹ کرکٹ میں واپس آئیں گے؟

انگلش کرکٹر معین علی نے ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی کے امکانات کو رد کر دیا۔

انگلینڈ کے آل راؤنڈر معین علی نے ایک اخبار کے کالم میں اپنی ٹیسٹ ریٹائرمنٹ پر بات کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں ریٹائرمنٹ کے فیصلے کو تبدیل نہیں کروں گا، کوچ برینڈن میکلم کو بتا دیا ہے، میری ان سے بات چیت ہوئی اور میں نے کہا کہ سوری میں ٹیسٹ کرکٹ ختم کرچکا ہوں،کوچ میکلم اس بات کو سمجھتے ہیں کہ ٹیسٹ کرکٹ میں بہت محنت کی ضرورت ہے اور میں 35 برس کا ہو چکا ہوں۔

معین علی کا کہنا تھاکہ میں اپنی کرکٹ سے لطف اندوز ہونا چاہتا ہوں، یہ انصاف نہیں ہو گا کہ میں فیصلہ تبدیل کروں، انگلینڈ کے لیے 64 ٹیسٹ کھیلنا اعزاز کی بات ہے اور اب میں ٹیسٹ کرکٹ کا دروازہ بند کر چکا ہوں ، میرا انگلینڈ کے لیے ٹیسٹ کھیلنے کا خواب پورا ہو چکا ہے۔

خیال رہے کہ کوچ برینڈن میکلم نے معین علی کو ٹیسٹ کرکٹ کے لیے اہل قرار دیا تھا۔

معین علی نے گزشتہ ستمبر میں ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر منٹ کا اعلان کیا تھا اور اب انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی اگلی ٹیسٹ سیریز پاکستان کے خلاف ہے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ دسمبر میں راولپنڈی، ملتان اور کراچی میں کھیلے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں