سہ فریقی سیریز میں نیوزی لینڈ کے اہم کھلاڑی بیٹر ڈیرل مچل انجری کے باعث باہر ہوگئے۔
نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق بیٹر ڈیرل مچل کو دائیں ہاتھ کی چھوٹی انگلی میں فریکچر ہوا ہے جس کے باعث وہ سہ فریقی سیریز سے آؤٹ ہوگئے ہیں۔
نیوزی لینڈ کرکٹ کا کہنا ہےکہ کیوی بیٹر آج نیٹس پر بیٹنگ کے دوران انجری کا شکار ہوئے۔”
ڈیرل مچل کی انجری سے متعلق بات کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کوچ گیری اسٹیڈ کا کہنا تھا کہ ڈیرل مچل کی فٹنس میں بہتری کے لیے کم از کم دو ہفتے لگیں گے تاہم سہ فریقی سیریز میں مچل کے متبادل کھلاڑی کا فیصلہ بعد میں ہوگا۔
گیری اسٹیڈ کے مطابق ورلڈکپ میں مچل کی شمولیت پر فی الحال کوئی فیصلہ نہیں کیا جارہا ، مچل کی فٹنس کو مانیٹر کرتے ہوئے ان کے ورلڈکپ کھیلنے پر فیصلہ ہوگا۔