سہ ملکی کرکٹ سیریز کے دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کرلیا۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ کرائسٹ چرچ کے ہاگلے اوول کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے جہاں میزبان کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر مہمان کپتان بابر اعظم کو فیلڈنگ کی دعوت دی۔
نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کی پلیئنگ الیون میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
پاکستان کی جانب سے آج تین کھلاڑی میچ نہیں کھیلیں گے جن میں فاسٹ بولرز نسیم شاہ اور محمد حسنین شامل ہیں جو کہ وائرل انفیکشن کا شکار ہوگئے ہیں۔
اس کے علاوہ آل راؤنڈر عثمان قادر بھی انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں انجرڈ ہوگئے تھے، ان کا انگوٹھا فیلڈنگ کے دوران فریکچر ہوگیا تھا۔
عثمان قادر کو ڈاکٹرز نے تین ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے۔ عثمان قادر پاکستان کے لیے 16 اکتوبر سے دستیاب ہوں گے۔