امریکا نے ڈرون حملوں کے حوالے سے اپنی پالیسی سخت کر دی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اب کسی بھی دہشتگرد کو نشانہ بنانا اتنا آسان نہیں ہوگا، ڈرون حملوں سے دہشتگرد کو نشانہ بنانے کے لیے صدر جو بائیڈن کی منظوری درکار ہوگی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں اہداف کو نشانہ بنانے کی پالیسی نچلی سطح پر منتقل کر دی گئی تھی تاہم بائیڈن انتظامیہ نے ٹرمپ دور کی پالیسی میں تبدیلی کر دی ہے۔