پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولرز نسیم شاہ اور محمد حسنین نیوزی لینڈ میں وائرل انفیکشن کا شکار ہوگئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نسیم اور حسنین کو آج نیوزی لینڈ کے خلاف میچ نہیں کھلایا جائے گا۔
اس کے علاوہ آل راؤنڈر عثمان قادر بھی انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں انجرڈ ہوگئے تھے، ان کا انگوٹھا فیلڈنگ کے دوران فریکچر ہوگیا تھا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ عثمان قادر کو ڈاکٹرز نے تین ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے۔ عثمان قادر پاکستان کے لیے 16 اکتوبر سے دستیاب ہوں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سہ ملکی کرکٹ سیریز کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو 21 رنز سے شکست دے دی تھی۔