وفاقی وزیر خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ جن پی ٹی آئی رہنماؤں کو گرفتار کیا گیا ہے ان کے خلاف ایف آئی اے کے پاس ثبوت ہیں ان کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
پروگرام نیا پاکستان میں شہزاد اقبال سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ خیرات کے نام پر آنے والی رقوم کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا گیا۔
واضح رہے کہ ایف آئی کی جانب سے تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر عامر کیانی کی راولپنڈی میں واقع رہائش گاہ پر چھاپہ مارا گیا تاہم ایف آئی اے کی جانب سے چھاپے کے نتیجے میں عامر کیانی کی گرفتاری کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔
دوسری جانب ایف آئی اے نے پی ٹی آئی کے دیگر دو رہنماؤں کو گرفتار کیا ہے جن میں سیف اللہ نیازی اور حامد زمان شامل ہیں۔