محمد رضوان کیلئے آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ

پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے پلیئر آف دی منتھ ہونے کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔

محمد رضوان کو ستمبر کے مہینے کا آئی سی سی مینز پلیئر آ ف دی منتھ قرار دیا گیا ہے۔

آئی سی سی نے ستمبرکے مہینے میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کی پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان گزشتہ ہفتے کیا تھا۔

محمد رضوان ایشیا کپ اور انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 553 رنز بنا کر پلیئر آف دی منتھ قرار پائے۔
دوسری جانب بھارت کی ہرمن پریت کور آئی سی سی ویمن پلیئر آف دی منتھ قرار پائی ہیں۔

رضوان کے ہمراہ آسٹریلیا کے کیمرن گرین نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز اور بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میں عمدہ آل راؤنڈ کارکردگی دکھانے پر پہلی مرتبہ شارٹ لسٹ ہوئے تھے۔

اس کے علاوہ بھارتی اسپنر اکسر پٹیل آسٹریلیا کے خلاف نمایاں کارکردگی دکھانے پر پہلی مرتبہ پلیئرآف دی منتھ کی نامزدگی حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

خیال رہے کہ محمد رضوان ٹی ٹوئنٹی رینکنگ کے نمبر ون بیٹر بھی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں