اسلام آباد: صدر عارف علوی نے اپنے وضاحتی بیان میں پرانے انٹرویو کے الفاظ دہرادیے۔
عارف علوی نے ساتھ ہی کہہ دیا کہ سائفر پر بیان کو سیاق وسباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔
صدر عارف علوی نے انٹرویو میں کہا تھا کہ ‘وہ خط چیف جسٹس کو بھیجا، وہ قائل ہیں کہ اس کے اوپر تحقیقات ہونی چاہیےتاہم وہ اس بات پر قائل نہیں کہ سازش ہوئی مگر ان کے شہبات ہیں کہ تحقیقات ہوں‘۔
ایوان صدر کے اعلامیے میں بھی یہی کہا گیا کہ صدر نے انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ اس حقیقت پر قائل نہیں کہ سازش ہوئی، کہا تھا کہ سازش کے معاملے پر ان کے شبہات ہیں۔